آخری سانس تک ملائم سنگھ کے راز نہیں کھولوں گا: امر سنگھ

دہلی:سماجی واجدی پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہو چکے امر سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو اور وہ ایک دوسرے کی تمام باتوں کے رازدار ہیں لیکن وہ آخری سانس تک انہیں جگ ظاہر نہیں کریں گے۔
امر سنگھ نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے ”صحافیوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا نیتا جی(ملائم ) کا کوئی راز میرے پاس ہے؟ میں نے جواب دیا کہ ہم دونوں کئی باتوں میں ہمراز ہیں۔ اس موضوع میں نہ وہ کچھ کہیں گے، نہ میں کچھ بولوں گا۔ آپ یقین کیجئے کہ یہ سب میرے سینہ میں آخری سانس تک دفن رہیں گے۔
ان کا یہ بلاگ سماجوادی سربراہ ملائم سنگھ کے لئے پیغام ہے۔اس سلسلہ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ملائم سنگھ اور ان کے فرزند اکھلیش یادو نے رابطہ کرنے کی تمام کوششوں کے باوجود ان کی ان سے فون پر بات نہیں ہو پائی۔ جس کے سبب انہیں بلاگ کے ذریعہ یہ پیغام دینا پڑ رہا ہے۔
انھوں نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ پارٹی میں فلمی ستاروں اور صنعت کاروں کی ( امر سنگھ کی) بھر مار کے سبب آئی ہے اور اشتراک کی بنیاد زوال کے ذریعہ بھی وہیں ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا، ’ پورے معاملے میں جس بات کو مدعا بنایا جا رہا ہے، وہ بات میں نے کی ہی نہیں ہے‘۔
امر سنگھ کی شکایت ہے کہ ان کی پارٹی میں اچھے کام کا کریڈٹ دوسروں کو دیا جاتاہے اور کچھ خراب ہونے کا الزام کا ٹھیکرا ان کے سر پھوڑا جاتا ہے۔ سیفئی جلسہ میں آنے سے انکار کرتے ہوئے امر سنگھ بلاگ میں لکھا ہے ’ہو رہی اس عام بے عزتی کے بعد میرا سیفئی جلسہ میں آنا واجب نہیں ہوگا‘۔
امر سنگھ کی سماجوادی لیڈر رام گوپال یادو کے ساتھ تکرار جگ ظاہر ہے۔ ملائم سنگھ کے بھائی کے بارے میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’مجھے دماغی طور پر بیمار ماننے لگے ہیں۔ میں دماغی طور سے تو نہیں لیکن جسمانی طور سے ضرور بیمارہوں۔ اسی وجہ سے میں نے چھٹی مانگنے کا جرم کیا ہے۔ اس کی آپ لوگ جو چاہیں سزادیں‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *