afaghanistan
افغانستان کے صوبے فرح میں دہشت گرد تنظیم طالبان نے پولیس قافلے پر حملہ کردیا ۔الجزیرہ کے مطابق اس حملے میں 20پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے اوردیگرپولس اہلکارزخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی پولس اہلکاروں کو نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔مقامی صوبائی کونسل کے ایک رکن داد اللہ کانی کے مطابق ،اس حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں نائب صوبائی پولیس سربراہ شامل ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق، پولیس اہلکاروں کا یہ قافہ لشوا جووائن کی جانب جانب جا رہا تھاجب اسے نشانہ بنایا گیا۔ویسے حفاظتی دستوں کو جائے واقعہ کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان کی جانب سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

 
 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here