میگافلم ’2.0‘ کا باکس آفس پرتہلکہ، جانیں کمائی

Share Article
Film2.0
ساؤتھ میگااسٹاررجنی کانت ، اکشے کمار اورایمی جیکشن کی ’2.0‘ کے پہلے دن کے باکس آفس کلیکشن آنے لگے ہیں۔2.0کے ہندی ورزن کولیکر اچھی خبرآرہی ہے۔ شروعاتی اعدادوشمارکے مطابق رجنی کانت کی فلم نے پہلے دن تقریباً 20.25کروڑروپے کا بزنس کیاہے۔’2.0‘ کے شروعاتی رجحانوں کولیکر فلم ایکسپرٹ رمیش بالا نے ٹویٹ کیاہے۔’2.0‘ کے ہندی ورزن نے پہلے دن تقریباً 20.25کروڑروپے کمائے ہیں۔یہ شروعاتی اعدادوشمارہیں اوربھی بڑے نمبروں کی امید ہے۔
ویسے رجنی کانت ساؤتھ کے میگااسٹارہیں ۔ان کی فلموں کا انتظارفینس کوبے صبری سے رہتاہے۔رجنی کانت کی فلم 2.0ریلیزکے ساتھ ہی باکس آفس پردھمال مچانے لگی ہے۔ چینئی میں فلم کولوگوں کوکافی پسند کیاہے۔ پہلے دن کی کمائی دیکھیں تو اس سے چنئی باکس آفس پرپرانے کوتوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کا نیاریکارڈ بنایاہے۔انٹرٹینمنٹ جرنلسٹ کوشک ایل ایم کے مطابق، فلم نے چنئی میں فلم پہلے 2.64کروڑروپے کی کمائی ہے۔2.0نے کچھ ہی دن پہلے ریلیزہوئی فلم ’سرکار‘ کا ریکارڈ توڑدیاہے۔’سرکار‘ نے چنئی باکس آفس پراوپننگ ڈے میں 2.37کروڑروپے کی کمائی کی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *