دوسرے دن بھی قائم رہا’2.0‘ کا جلوہ، کمائے اتنے کروڑ

Share Article
rajni
سپراسٹار رجنی کانت اوراکشے کمارکی فلم ’2.0‘ کا جلوہ دوسرے دن بھی باکس آفس پرقائم رہاہے۔آپ کوبتادیں کہ یہ 29نومبرکوریلیزہوئی تھی۔اوپننگ ڈے سے ہی تابڑتوڑکمائی جاری ہے۔ساؤتھ میگااسٹاررجنی کانت ، اکشے کمار اورایمی جیکشن کی ’2.0‘ کے پہلے دن کے بعددوسرے دن کاباکس آفس کلیکشن آئے ہیں۔فلم کے ہندی ورزن نے دوسرے دن قریب 19کروڑروپے کی کمائی کی ہے۔ اس سے پہلے اوپننگ ڈے پرفلم نے قریب 20.25کروڑروپے کا بزنس کیاتھا۔اس طرح ہندی زبان میں یہ فلم اب تک کل 39.25کروڑروپے کی کمائی کرلی ہے۔فلم کے ٹریڈ ایکسپرٹ رمیش بالا نے اس بات کی جانکاری ٹویٹرکے ذریعے دی ہے۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *