پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملہ کی 16 ویں برسی پرشہیدوں کوخراج عقیدت

پارلیمنٹ بھون پردہشت گردانہ حملے کوآج13دسمبرکو16سال ہوگئے ہیں لیکن اس حملے کے زخم کوآج بھی لوگوں کے دل ودماغ میں تازہ ہیں۔دہشت کے وہ 45منٹ کبھی بھلائے نہیں جاسکتے ۔سفیدرنگ کی ایمبیسڈرکارنے ان چندمنٹوں میں تابڑتوڑگولیوں کی بوچھاڑسے پورے پارلیمنٹ بھون کوہلاکررکھ دیا۔بہرکیف نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ممنون ملک نے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی 16 ویں برسی پر جمہوریت کے مندر اور ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کر دینے والے امر شہیدوں کو آج خراج عقیدت پیش کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صبح خصوصی خراج عقیدت پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ملک کے ان سپوتوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی رکھی گئی اور ان کی یادگار اور تصاویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔
پروگرام میں 2001 کو آج ہی کے دن پارلیمنٹ پر حملے کو ناکام بنانے میں شہید اور زخمی ہوئے لوگوں کے لواحقین بھی موجود تھے جن کے تئیں یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مرکزی ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے دھن بجا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
پروگرام میں 2001 کو آج ہی کے دن پارلیمنٹ پر حملے کو ناکام بنانے میں شہید اور زخمی ہوئے لوگوں کے لواحقین بھی موجود تھے جن کے تئیں یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مرکزی ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے دھن بجا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
عیاں رہے کہ ٹی وی چینلوں پرحملے کی خبرچلتے ہی پوراملک سکتے میں آگیالیکن ہمارے بہادرجوانوں کے ہاتھوں دہشت گردوں کومنھ کی کھانی پڑی۔دہشت گردوں کا سامناکرتے ہوئے دہلی پولس کے پانچ جوان، سی آرپی ایف کی ایک خاتون کانسٹیبل اورپارلیمنٹ کے دوگارڈ شہیدہوئے اور16جوان اس مڈبھیڑمیں زخمی ہوئے تھے۔
Latest posts by Rashidul Islam (see all)
- ایگزٹ پول پرمتنازعہ ٹویٹ: وویک اوبرائے نے ڈیلیٹ کیا پوسٹ،مانگی معافی - May 21, 2019
- کانس فلم فیسٹیول:خوبصورت انداز میں ریڈ کارپیٹ پر اتریں ہما قریشی،دیکھیں تصاویر - May 20, 2019
- دہلی -این سی آرکے کئی علاقوں میں بارش - May 17, 2019