نوئیڈا میں 15سالہ طالبہ نے کی خودکشی،ٹیچرپرچھیڑچھاڑکا الزم

Share Article
15-year-old-girl
نوئیڈا میں رہنے والی 15سال کی ایک لڑکی نے منگل کودیررات چھت سے کود کرجان دے دی۔لڑکی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ٹیچر کے ٹارچر اورچھیڑچھاڑ سے پریشان ہوکر اس نے ایسا کیا۔ میوروہار فیز3کے ایک پرائیویٹ اسکول میں نویں کلاس میں پڑھنے والی اس طالبہ نے نوئیڈا میں واقع اپنے گھرپر خودکشی کرلی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق، لڑکی کے والدنے کہاکہ میری بیٹی نے بتایاتھا کہ اس کے ایس ایس ٹی ٹیچراس کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرتے ہیں۔میں نے کہاکہ ایسا نہیں ہوسکتا، کیونکہ میں بھی ایک ٹیچرہوں۔میں نے اس سے کہاکہ غلطی سے ایساہواہوگا ۔لیکن میری بیٹی کافی ڈری ہوئی تھی اوراس نے کہاکہ میرے ٹیچر مجھے فیل کردیں گے۔آخرکارایساہی ہوگا۔ایس ایس ٹی میں وہ فیل ہوگئی۔اسکول کی وجہ سے میری بیٹی نے جان دے دی۔
پولس نے جسدخاکی کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے۔ڈاکٹرنے بتایاکہ میرے جب تک لڑکی کولایاگیا اس کے پلس اوربی پی کام نہیں کررہے تھے۔ہم لوگوں نے اسے بچانے کی ہرممکن کوشش کی ،لیکن ہم ناکام رہے۔ڈاکٹرکے مطابق، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعدہی موت کے سہی وجوہات کا پتہ چل پائے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *