راجستھان میں بی جے پی اورکانگریس کے 15امیدوارایک زائدبیوی والے

Share Article
rajasthan-map
یہ دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے کہ ریاست راجستھان میں صرف کانگریس ہی نہیں بلکہ بی جے پی نے بھی میواڑ، بارمر، بنسوارا اورجیلسمیراضلاع میں دوبیویوں والے افراد کو اپنی اپنی پارٹی کا ٹکٹ دیکر انہیں اپنا اپنا امیدوار بنایاہے۔ان سبھی کا تعلق جن مذکورہ اضلاع سے ہے، وہ سب کے سب قبائلی علاقے ہیں۔ان علاقوں میں دویا اس سے بھی زیادہ شادیاں کرنے اوربیویوں کوایک ساتھ رکھنے کا رواج عام ہے۔
عیاں رہے کہ ہندوستان میں قانونی طورپر ہندوؤں اورعیسائیوں کوایک سے زائد شادی کی اجازت نہیں ہے۔ویسے مسلمانوں کوچار شادی اورگوامیں ہندوؤں کودوشادی کی قانونی اجازت حاصل ہے۔
اس طرح راجستھان میں کانگریس کے علاوہ بی جے پی کا ایک سے زیادہ بیویوں والے افراد کوٹکٹ دینا موضوع بحث بن گیاہے کیونکہ یہی بی جے پی ایک سے زائد شادی پرآئے دن سوالات اٹھاتی رہتی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *