آئی پی ایل 2019: راجستھان کو ملی پہلی جیت، پھر آخر میں چوک گیا بنگلور
منگل کو جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم پر رائل چیلنجرز بنگلور اور راجستھان رائلس کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ2019 کے 14 واں میچ کھیلا گیا۔ بنگلور کی کمان وراٹ کوہلی کے ہاتھوں میں تھی جو کپتان کے طور پر اپنا 100 واں آئی پی ایل میچ کھیل رہے تھے، جبکہ راجستھان کی قیادت اجنکیا رہانے کر رہے تھے۔ راجستھان رائلس نے ٹاس جیتا اور پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بلے بازی کرنے اتری بنگلور کی ٹیم نے 20 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے ہیں اور راجستھان رائلس کے سامنے 159 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں اتری راجستھان کی ٹیم نے 19.5 اوور میں 3 وکٹ کھوتے ہوئے ہدف حاصل کر لیا اور 7 وکٹ سے جیت درج کرکے ٹورنامنٹ میں اپنا اکاؤنٹ کھول دیا۔ یہ بنگلور کی چار میچوں میں مسلسل چوتھی شکست ثابت ہوئی۔ چار اوور میں 12 رن دیتے ہوئے 3 اہم وکٹ لینے والے راجستھان کے اسپنر شریس گوپال کو’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔
Royals, here’s how our chase panned out!
The first victory of many in the coming days! 💗#HallaBol #RRvRCB #RR pic.twitter.com/uu2iRaGeiU
— Rajasthan Royals (@rajasthanroyals) April 2, 2019
راجستھان رائلس کے اسپنر شریس گوپال نے شاندار بولنگ کے ساتھ بنگلور کو ابتدائی جھٹکے دیئے۔ کپتان وراٹ کوہلی 23 رنز بنانے کے بعد شریس گوپال کی ایک بہترین اسپن پر بولڈ ہو گئے، جبکہ فارم میں دکھائی دے رہے اے بی ڈی ویلیئرز (13 رن) بھی نویں اوور کی تیسری گیند پر شریس گوپال کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شریس یہیں نہیں رکے، 11 ویں اوور کی پہلی گیند پر انہوں نے شمرون ہیٹمائر (1) کو بھی وکٹ کیپر بٹلر کے ہاتھوں کیچ کرا دیا،حالانکہ ان گرتے وکٹوں کے باوجود پارتھیو پٹیل پچ پر ٹکے رہے۔ ٹیم کا اسکور 158تک پہنچا دیا ، لیکن ہدف پیچھا کرنے اتری راجستھان کی ٹیم نے ہدف پورا کرکے اس سیزن کی جیت کا مزا چکھا۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- فلوریڈا میں نیول بیس پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، حملہ آور مارا گیا - December 7, 2019
- السیستانی کا عراقی سیکیورٹی فورسز سے مظاہرین کو تحفظ دینے کا مطالبہ - December 7, 2019
- ایران میں احتجاج کے دوران 208 مظاہرین ہلاک، 7 ہزار گرفتار: رپورٹ - December 7, 2019