بہار:5روپے کے بسکٹ کیلئے 7ویں کلاس کے طالب علم کوپیٹ -پیٹ کرمارڈالا

Share Article
banka
بہارکے بانکا ضلع کے امرپور سے ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیاہے۔ضلع کے باسودیوپور پچھمی ٹولہ علاقے میں ایک شخص نے 14سالہ طلبہ نتیش کمارکوپانچ روپے کی بسکٹ چوری کرنے کے الزاممیں پیٹ پیٹ کرمارڈالا۔ہلاک لڑکا مڈل اسکول کوئیندھا میں ساتویں کلاس کا طالب علم تھا۔ پٹائی کرنے والے شخص نے صرف اس کی پٹائی ہی نہیں کی بلکہ بچے کی پٹائی کا ویڈیوبھی بنایاتھا۔اب ویڈیووائرل ہونے کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے۔ویڈیومیں ملزم سریش منڈل ڈنڈے اورلات گھوسوں سے بچے کی پٹائی کرتادکھ رہاہے۔
وہیں مہلوک بچے کے گھروالوں کاالزم ہے کہ ان کے بیٹے کوپٹائی کے بعدزہربھی دیاگیاتھا۔حالانکہ پولس اس معاملے میں ہرزاویے سے جانچ کررہی ہے۔ پولس نے ملزم دکاندار کوگرفتارکرلیاہے۔یہ دل دہلادینے والا واقعہ بانکا ضلع کے امرپور تھانہ علاقے کاہے۔جہاں باسودیوپورگاؤں میں سریش منڈ ل کی کرانہ کی دکان ہے۔ اسی دکان پر 7ویں کلاس میں پڑھنے والا 14سالہ طلب علم نتیش کمارکچھ سامان لینے پہنچا۔
بتایاجارہاہے کہ ہلاک طلبہ نتیش کمارگیہوں پسانے کارویادوکی دکان پرگیاتھا۔کارو یادو نے اسے سریش کی دکان پرگٹکھا لانے کیلئے بھیجادیا۔گٹکھا لیکرجب وہ واپس لوٹنے لگاتو سریش نے اسے پکڑلیا اورپانچ روپے کے بسکٹ کی چوری کا الزام لگاتے ہوئے مارپیٹ شروع کردی۔بری طرح مارپیٹ کرنے کے بعد نتیش کسی طرح بھاگ کر گھرپہنچا تواس کی اچانک طبیعت بگڑ گئی ۔خاندان والوں نے اسے فوری علاج کیلئے جواہرلال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔ہفتہ دیرشب اس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ہلاک لڑکے کے جسم پرپٹائی کے کئی گہرے زخم کے نشان ہیں۔والدکا الزام ہے کہ پٹائی کے بعد ملزم سریش نے نتیش کوزہریلی اشیاء کھلادیاتھا،اسی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔ فی الحال پولس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظارکررہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *