gold-seized
غازی آباد: اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے 120 کلو سونا برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ایک کار سے سونے کی اتنی بڑی کھیپ برآمد کی ہے۔ اتر پردیش میں سونا کی برآمدگی کا یہ سب سے بڑا معاملہ ہے۔ سونا کی قیمت تقریباً 38 کروڑ روپے ہے، جس گاڑی سے اتنی بڑی مقدار میں سونا برآمد ہوا ہے، اس میں دو سیکورٹی گارڈ بھی موجود تھے۔ میڈیا کو اس معاملے سے مکمل طور پر دور رکھا جا رہا ہے۔ پولیس تفتیش میں مصروفہے کہ کار میں موجود دونوں سیکورٹی گارڈ کس کے ہیں۔
پولیس کے مطابق جس کار سے سونا برآمد کیا گیا ہے اس کے مالک سے جوڑی معلومات جمع کی جا رہی ہے۔ برآمد کئے گئے سونے کی قیمت تقریباً 38کروڑ روپے ہے۔ انکم ٹیکس کے بڑے حکام کو اطلاع بھیج دی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق، گاڑی میں دو سیکورٹی گارڈز سونا لے کر جا رہے تھے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ سونا کس کا ہے اور کہاں جا رہا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here