مظاہرے کے دوران ہنگامہ کرنے کے الزام میں 12 کو بھیجا جیل

 

دو دن پہلے شہریت ترمیم ایکٹ کے خلاف مظاہرہ اور توڑپھوڑ کرنے کے الزام میں سنیچر کی رات تک 12 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان لوگوں کو اتوار کو کورٹ کے حکم پر جیل بھیج دیا گیا۔ ایک ملزم کو ہفتہ کو ہی جیل بھجوا دیا گیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں پانچ مقدمہ درج کر لوگوں کوبھڑکانا، ہائی وے روکنے، مارپیٹ، توڑپھوڑ اور چوری ڈکیتی کی دفعات لگائی تھی۔

Image result for 12 sent to jail on charges of rioting during protest rajasthan
جمعہ کو شہری ترمیم ایکٹ کی مخالفت میں شہر میں کئی مقامات پر توڑ پھوڑ کر مظاہرین نے ہنگامہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے دو کیس صدر کوتوالی، دو سردار پورہ اور ایک کیس اودے مندر تھانے میں درج کیے تھے پولیس نے ہفتہ تک 12 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اتوار کو تمام 12 ملزمین کو جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ دیگر کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *