100 سے زیادہ فلم میکرز نہیں چاہتے دوبارہ مودی حکومت، ووٹروں سے کی یہ اپیل

Share Article

film-maker

ان دنوں ملک لوک سبھا انتخابات کے رنگ میں ڈوباہواہے۔کئی ستارے سیاسی پارٹی جوائن کر رہے ہیں وہیں فلم انڈسٹری سے منسلک قریب 100 لوگوں نے ووٹروں سے اس انتخاب میں BJP کو ووٹ نہیں دینے اپیل کی ہے۔ فلم پروڈوسرز اب کھل کر مودی حکومت کی مخالفت کر رہے ہیں۔

فلم انڈسٹری سے منسلک قریب 100 لوگوں نے جمعہ کو ملک کے شہریوں سے 2019 لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ نہیں دینے اپیل کی۔ فلم پروڈیوسرز نے ایک ویب سائٹ ’ڈبلیوڈبلیوڈبلیو ڈاٹ ارٹسٹیونائیٹڈانڈیاڈاٹ کوم‘ پر یہ اپیل پوسٹ کی ہے۔ ان لوگوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلم میکرس ملک کی جمہوریت کی حفاظت کے لئے ایک ساتھ آئے ہیں۔

یہ اپیل کرنے والوں میں بڑے نام جیسے ویتری مارن، آنند پٹوردھن، سنلکمار ششی دھرن، سدیون، دیپا دھن راج، گروندر سنگھ، پشپیندر سنگھ، کبیر سنگھ چودھری، انجلی مونٹرو، پروین مورچھالے، دوواشیش مکھیجا ، عاشق ابو اور فلم ایڈیٹر بینا پال شامل ہیں ۔

ان کے اسٹیٹ منٹ میں کہا گیا ہے، ’’ہمارا ملک اب تک کے سب سے مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ ثقافتی طور پر متحرک اور جغرافیائی طور پر متنوع، ہم ایک ملک کے طور پر ہمیشہ متحد رہے ہیں۔ اس بہترین ملک کا شہری ہونا ہمیشہ عظیم احساس رہا ہے .. لیکن اب یہ سب کچھ داؤ پر ہے۔ ‘‘اگر ہم آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حکمت کے ساتھ حکومت نہیں چنیں گے تو اورفاشسٹ کا خطرہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ہم پر حملہ کرے گا‘‘۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *