جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں دردناک سڑک حادثہ،ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک

Share Article
road-accident

رام گڑھ:جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع میں ایک بڑا سڑک حادثہ سامنے آیا ہے۔رام گڑھ ضلع کے کوجو میں رانچی۔پٹنہ فورلین پر ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔ بتایاجارہاہے کہ ہفتے کی صبح کوجو میں انووا اور ٹرک کے درمیان شدید ٹکر ہو گئی جس میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں 3 خواتین، 3 بچے اور 4 مرد شامل ہیں۔یہ سب ایک ہی خاندان کے بتائے جا رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق، انووا اور ٹرک کے درمیان ٹکر اتنی زوردار تھی کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے اور آگے کی کارروائی کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دو لوگ اس حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں پولیس کی طرف سے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔تفصیلی اطلاعات کے مطابق، رام گڑھ میں این ایچ ۔33 پر ٹرک اور کار کے تصادم میں 10 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں ڈرائیور کو چھوڑ ایک ہی خاندان کے 9 اراکین شامل ہیں۔بتایاجارہاہے سبھی ہلاک ہونے (بہار) سے بچے کا مونڈن کراکر ہٹیا (رانچی) واقع گھر آ رہے تھے۔حادثے کے بعد ٹرک کو موقع پر چھوڑ کر ڈرائیور بھاگ نکلا۔ آمنے سامنے ہوئے حادثے میں دونوں ہی گاڑی ایک دوسرے میں گھس گئی۔ تقریبا تین گھنٹے کی مشقت کے بعد لاشوں کو باہر نکالا گیا۔

مرنے والوں کی شناخت ستیہ نارائن سنگھ (73)، ان کا بیٹا اجیت کمار سنگھ (28)، ستیہ نارائن سنگھ کے داماد منٹو کمار سنگھ (32)، منٹو کی بیوی سروج سنگھ (30)، ستیہ نارائن سنگھ کے دوسرے داماد سبودھ کمار سنگھ، ان کی بیوی رنکو ، منٹو کی بیٹی کلیکماری (13)، بیٹا رونق کمار (4)، سبودھ کی بیٹی روحی کماری (7) اور کار ڈرائیورانچل پانڈے (33) کے طور پر ہوئی ہے۔ منٹو کمار سنگھ کے 4 سالہ بیٹے رونق کاآرا میں منڈن تھا۔ ملی جانکاری کے مطابق حادثے میں ہلاک ہوئے افرادہٹیا رانچی کے رہنے والے تھے۔پولیس نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *