کس نے کہا پرینکا اور نک لے رہے ہیں طلاق؟ دیسی گرل کی آپ بھی دیکھیں تصاویر

Share Article

priyanka-chopra-nick-jonass

ممبئی: کچھ دن پہلے میڈیا میں خبریں آئیں کہ بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑہ اور نک جونس ایک دوسرے سے طلاق لینے کی سوچ رہے ہیں۔ اس خبر کے بعد ان دونوں ستاروں کے فین میں اداسی چھا گئی لیکن پرینکا نے جو فوٹو اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کی، اس سے لگتا ہے کہ وہ سسرال میں بہت خوش ہیں اور طلاق کی خبریں محض افواہ ہے۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پرینکا اور نک کے درمیان ان دنوں کافی جھگڑے ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے دونوں الگ ہونے کی سوچ رہے ہیں، لیکن دیسی گرل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریوار کی تصاویرشیئرکی ہیں، جن میں وہ جونس پریوار کے ساتھ مذاق کرتیں نظر آ رہی ہیں۔

پرینکا نے ان تصاویر کے ذریعے فینس کو بتانے کی کوشش کی ہے ان کے دیور گریجویٹ ہو گئے ہیں۔ پورا پریوار اسی بات کی خوشی منانے میں مصروف ہے۔ فوٹو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے دیور کو مین آف دی آور بتایا جس کا مطلب ہے کہ جونس پریوار میں اس وقت صرف دیسی گرل کے پڑھاکو دیور کی ہی بحث ہے۔

اگر آپ کو یاد ہو تو پرینکا چوپڑا نے کچھ دنوں پہلے ہی سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں وہ جونس پریوارکے ساتھ میامی میں نظر آرہی تھیں۔ سوشل میڈیا میں پرینکا کی تازہ تصاویر کو دیکھ کر فینس کو تھوڑی راحت ملے گی کیونکہ تصویر میں صاف نظر آ رہا ہے کہ وہ اپنے سسرال میں مہارانی کی طرح رہ رہی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *