mahesh-aalia-bhatفلم ساز اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی مہیش بھٹ کو ایک انجان کال کے ذریعے آئی۔ کال کرنے والے نے ان سے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ اب تک اس معاملے میں یہی پتہ چلا ہے کہ کال یوپی سے آئی تھی۔ اس معاملے میں اب تک ایک کی گرفتاری بھی ہو چکی ہے۔ جوہو پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق دھمکی دینے والے نے سب سے پہلے فلم ساز مہیش بھٹ کو انجان نمبر سے فون کیا اور 50 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا۔ نہیں دینے پر انہیں، ان کی بیوی سونی راجدان اور بیٹی عالیہ بھٹ کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔
بدھ کی رات کو پولیس نے بھٹ کے خاندان کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کیا۔ معاملے کو ممبئی پولیس کی اینٹی ایکٹارشن سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اب وہی اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ ایف آئی آر میں مہیش بھٹ نے بتایا کہ پہلے میں نے انجان نمبر سے آئے کال کو نظر انداز کر دیا۔ لیکن اس کے بعد دھمکی دینے والے نے ٹیکسٹ میسج اور وہاٹس ایپ میسج بھی بھیجا۔ دھمکی دینے والے نے کہا، اگر پیسے نہیں دئے تو عالیہ اور سونی پر میں کئی راؤنڈ گولیاں چلا دوں گا۔
دھمکی دینے والے نے مہیش بھٹ کو کئی میسج بھیجے اس کے بعد بند کر دیا۔ اس نے ان سے لکھنؤ کی ایک برانچ میں پیسے جمع کرانے کو کہا۔ یہ معاملہ 26 فروری کی رات کا ہے۔ پولیس نے بھٹ کے خاندان کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here