سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ پنجاب کے لیے مینی فیسٹوجاری کریں گے

Share Article

damiپنجاب میں 117 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات 4 فروری کو ہونا ہیں۔ ساری سیاسی پارٹیاں اس کی تیاری میں جٹی ہوئی ہیں۔ آج کانگریس پارٹی کی جانب سے پنجاب انتخاب کے لیے مینی فیسٹو جاری کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پنجاب کے لیے کانگریس کامینی فیسٹو جاری کریں گے۔یہ مینی فیسٹو پنجاب کانگریس کے چیف کیپٹن امریندر سنگھ، راجندر بٹھل اور ریاست کے دیگر اعلیٰ لیڈران کی موجودگی میں جاری کیاجائے گا۔یہ مینی فیسٹو دہلی کے ساتھ ہی چنڈی گڑھ اورضلع سطح پر جاری کیاجائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ چنڈی گڑھ میں ریاستی اکائی کے نائب صدر من پریت بادل مینی فیسٹو جاری کریںگے جبکہ پٹیالہ میں سابق سی ایل پی لیڈر سنیل جاکھڑ، بٹھنڈہ میں سابق وزیر پرنیت کور اور جالندھر میں رکن پارلیمنٹ سنتوش چودھری مینی فیسٹوضلع سطح پر جاری کریں گے۔
انتخاب سے قبل برسر اقتدار شرومنی اکالی دل کو پنجاب میں زبردست جھٹکا لگا ہے۔ شرومنی اکالی دل میں قومی سیاسی صلاح کار اور پنجاب ایگرو فوڈ گرین کارپوریشن کے ڈائریکٹر رنجیت سنگھ نگرا کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ممبر پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو بھی جلدی ہی کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *