جسمانی طور پر معذورمحمد محسن کا پیرا ایتھلیٹ کے قومی مقابلوں کے لئے سلیکشن

Share Article

mohammad-muhsinاورنگ آباد کے محمد محسن خان نامی اسکولی طالب علم کا پیرا اتھلیٹک کے جونیئر چیمپیئن شپ کے قومی مقابلوں کے لیے سلیکشن ہوا ہے ۔ پیرا ایتھلیٹک قومی مقابلوں کی جونیئرمین کیٹگری میں محمد محسن واحد کھلاڑی ہے جو اورنگ آباد کی نمائندگی کریگا۔ چار روز تک چلنےوالے یہ قومی مقابلے31 مارچ سے جے پورمیں شروع ہوںگے۔ محمد محسن کی اس پرواز پر یہی کہا جا سکتا ہے ۔ محسن جسمانی طور پر معذور ہے ۔ ایک معذور طالب علم کی قومی مقابلوں تک رسائی کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔

ایک کھلاڑی کی تربیت کا منظرنامہ اس وقت بہت خاص ہو جاتا ہے جب کوچ باپ ہو اور کھلاڑی بیٹا ۔ اسپورٹس میں دلچسپی رکھنے والے ایک باپ کا تجربہ اور بیٹے کی لگن کا نتیجہ یہ نکلا کہ محض چھ مہینے کی پریکٹس میں محمد محسن خان نے پیرا اتھلیٹک کے مقابلوں میں نہ صرف ریاستی سطح پر دوگولڈ میڈل حاصل کیے بلکہ نیشنل مقابلوں کے لیے بھی اس کا سلیکشن ہوگیا۔ جسمانی معذوری کو مات دینے والے محسن کے بارے میں ان کے والد کہتے ہیں کہ اس کے اندر کھیل کے جذبے نے اس کو اس مقام تک پہنچایا ہے۔
برہانی نیشنل اردو ہائی اسکول میں آٹھویں جماعت کا یہ ہونہار طالب علم محمد محسن ان دنوں اخبارات کی سرخیوں کی زینت بنا ہوا ہے ۔ کم عمری میں ہی محسن نے جو چھلانگ لگائی ہے ، اس سے اساتذہ کو امید ہے کہ محسن قومی سطح کے مقابلوں میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرےگا ۔ پیرا اتھیلیٹ نیشنل چیمپیئن شپ کے جونیئر مقابلوں میں محمد محسن کو گولہ پھینک، بھالہ پھینک اور تھالی پھینک مقابلوں میں حصہ لینا ہے ۔ تین بہنوں میں محسن اکلوتا بھائی ہے ، متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے محسن کی بہنوں اور والدہ کو بھی پوری امید ہے کہ محسن شہر کا نام ضرور روشن کرےگا۔ خود محسن بھی اپنی کامیابی کو لیکر کافی پر عزم ہے ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *